قومی کرکٹ ٹیم فائنل تک پہنچی تو پورے ماہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، عابد شیر علی

14  فروری‬‮  2015

اسلام آباد: دنیا بھر میں جہاں کرکٹ ورلڈکپ کی دھوم ہے وہیں پاکستان اور بھارت کے انتہائی اہم مقابلے کو لے کر پاکستانی سیاستدان بھی کچھ جذباتی نظر آتے ہیں اسی لیے حکومت نے پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن پانی بجلی کے وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ اگر قومی ٹیم فائنل تک پہنچی تو پورے ماہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بیشتر ارکان پارلیمنٹ نے روایتی حریف کے سامنے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا اور اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے مقابلے میں ہماری ٹیم فیورٹ ہے اور اس بار بھارت سے جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ایازسومرو نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاک سرزمین کے کھلاڑی جیت کر آئیں۔ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اس وقت ٹیم اسپرٹ بہت بہتر ہے، قومی ٹیم اس بار نہ صرف بھارت سے جیتے گی بلکہ 1992 کی طرح فاتح بننے کی تاریخ بھی دہرائے گی جبکہ وزیر مملکت نے قوم کو خوشخبری بھی سنائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی ٹیم جیتتی رہی اور فائنل تک پہنچی تو پورے ماہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…