ٹھنڈی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ، سردی کی شدت میں اضافہ آئندہ2 روزموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی

5  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج منگل کے روز اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری، اس دوران شمال مشرقی پنجاب،خطۂ پوٹھو ہار اور کشمیر میں موسلادھار بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔مری اورگلیات میں برفباری بھی متوقع جبکہ

منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ جس سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں بادل چھائے رہنے اور وقفہ وقفہ سے بوندا باندی جاری رہنے کے باعث شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شہر میں کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کی وجہ سے لیسکو کے 60 سے زائد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں پاور سپلائی گھنٹوں معطل رہی۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر رہیں۔ تاہم لیسکو کی فیلڈ ٹیموں نے بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…