پی ٹی آئی رہنما پاکستان کی فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرانےکیلئے سرگرم ہوگئے

5  جون‬‮  2023

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پاکستان کی فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرانے کے لیے بھی سرگرم ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک طرف حقیقی آزادی کا نعرے لگائے جارہے ہیں تو دوسری طرف امریکی کانگریس کے ارکان سے پاکستان مخالف بیانات دلوانے کے جتن کیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں نے کانگریس مین گریگ کیسار سے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرار داد لانے کی مدد مانگ لی۔امریکا کے شہر آسٹن میں پی ٹی آئی امریکا کے صدر عاطف خان نے وفد کے ہمراہ گریگ کیسار سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے امریکا کی جانب سے پاکستان کی فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرانیکے لیے بھی مدد مانگی۔گریگ کیسار سے ملاقات میں پی ٹی آئی امریکا کے صدر عاطف خان نے کہاکہ کانگریس کے 86 ممبران نے ہماری پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، ہم چاہتے ہیں آپ بھی اس کا حصہ بنیں۔گریگ کیسار کے مطابق آپ مجھ پر انحصار کرسکتے ہیں، میں کانگریس میں سوال اٹھاؤں گا کہ امریکا کیسے پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوال اٹھاسکتا ہے۔امریکا کانگریس مین نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اور ہم ایک دوسرے سے باہمی طور پر منسلک ہیں، ہم انسانی حقوق اور جمہوریت کو امریکاسمیت دنیا بھر میں سپورٹ کرتے ہیں، امریکا یا اس سے باہر خصوصاً پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سن رہے ہیں، آزادی صحافت اور سیاسی جماعتوں پر دباؤ معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے، آزادی صحافت اور سیاسی جماعتوں پر دباؤ ہمیں غمزدہ کرتا ہے، میرا اور پاکستانی کمیونٹی کاعزم ہے کہ پاکستان کو ایسے حل کی طرف لے جایا جائے جہاں لوگ پسند کی حکومت چنیں۔ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے امریکا سجاد برکی بھی موجود تھے جنہوں نے اس ملاقات اور بات چیت کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…