مغرب نئے افغانستان کی حقیقت قبول کرے، شاہ محمودقریشی

19  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور مغربی دنیا کو نئے افغانستان کی حقیقت کو قبول کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طالبان حکومت کو الگ تھلگ کرنے سے خطے میں معاشی تباہی اور انتشار پھیل سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی المیے کے پیش نظر، افغانوں کو ہوائی اور زمینی راستوں سے امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی معاشی و انسانی معاونت کیلئے آگے بڑھے ۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 26 سے 29 ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی دورے کے دوران افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی دفاعی تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے،اس کے علاوہ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…