سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب

4  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے ہیں، ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر

نے 15 ووٹ لئے ہیں۔اس سے قبل نو منتخب اسپیکر چوہدری انوار الحق کی صدارت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا اور ان کے نام کا اعلان کیا گیا، دریں اثنا سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ‘الحمدللہ سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں’۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اپنی ٹیم کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق کے لیے اعلیٰ کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی کشمیر میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں گے۔علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جاری بیان میں دونوں

رہنمائوں نے کہا ہے کہ عبدالقیوم نیازی کا بطور آزاد کشمیر وزیراعظم انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر قیادت اور قانون ساز اسمبلی کی اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب وزیراعظم کی قیادت میں آزاد کشمیر ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو گا اور عوام کو درپیش مسائل حل ہونگے۔دوسری جانب وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان

علی امین خان گنڈاپور نے سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عبدلقیوم نیازی ایک حقیقی سیاسی رہنما ہیں جن کا عوام سے گہرا تعلق ہے، پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر کی محرومیاں دور کرنے کی بھرپور کوشش کریگی،جلد آزاد کشمیر میگا ترقیاتی پیکیج دیا جائیگا جس سے ترقی ،خوشحالی

کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عبدلقیوم نیازی ایک حقیقی سیاسی رہنماء ہیں جن کا عوام سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں سردار عبدالقیوم نیازی کا ایک

طویل تجربہ ہے جس کو وہ بھرپور بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر میں عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سردار عبد القیوم نیازی تمام ممبران اسمبلی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کا آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے سے مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جدو جہد کو بھی تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر کی محرومیاں دور کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرے گی اور اس ضمن میں آزاد کشمیر کو جلد میگا ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا جس سے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا بھی آغاز ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…