وزیر اعظم ہائوس کرائے پر دینے کا فیصلہ

3  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن) وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس عالمی اور مقامی کارپوریٹ تقریبات اور فیشن نمائش جیسی تقریبات کا انعقاد کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ کرائے پر دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی

ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کیوں جھوٹ بولتے ہیں؟یہ وقت بھی آنا تھا کہ پچاس لاکھ گھر عوام کو نمائش کی تصویروں میں دکھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران صاحب 50 لاکھ گھر تو عوام کو دے نہ سکے، نمائش میں تصویریں دکھا کر کسے دھوکہ دے رہے ہیں؟ 90 دن میں کرپشن ختم ہونا تھی لیکن ملک میں عمران صاحب کرپشن کا سونامی کے آئے،200 ارب ڈالر جنہوں نے باہر سے لانا تھا، انہوں نے ملک پر 16000 ارب کا قرض لاد دیا۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بننا تھا، اب اس کے کمرے کرائے پر دینے کا اعلان ہو رہا ہے،نچلے طبقے کو “اوپر” پہنچانے کے لئے آٹا چینی بجلی پٹرول گیس کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، واہ عمران صاحب۔انہوں نے کہاکہ نچلے طبقے کو “اوپر” لانے کے لئے 50 لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے، ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، نچلے طبقے کو اوپر لانے والے نے دو کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نیچے پہنچا دیا،نچلے طبقے کو اوپر کرنے کے لئے اے ٹی ایمز، مافیاز اور کارٹلز کو ان پر مسلط کردیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو عوام کی فکر نہیں کیونکہ عمران صاحب نے الیکشن بیچنا ہوتا ہے لڑنا نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…