وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں انسانی المیے کو اب ختم کیا جائے، آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان

13  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزاری اور ان کے جذبے کو سراہا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان میں امن و استحکام کے لیے دعا کی اور جوانوں کی لگن، جذبے اور پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نےکورونا کی روک تھام کے لیے فارمیشن کے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر اقدام کرے گی، پاکستانی عوام کی سکیورٹی، تحفظ اور فلاح ہماری ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عید پر کشمیر میں جدوجہد کرنے والے بہادر کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں انسانی المیے کو اب ختم کیا جائے، مسئلہ کشمیر کو کشمیروں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…