کوششیں رنگ لے آئیں ، ڈیڈ لاک ختم عمران خان اور جہانگیر ترین میں جلد رابطے کا امکان

17  اپریل‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )اہم شخصیات وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ڈیڈ لاک ختم کروانے میں کامیاب، دونوںکے مابین جلد ٹیلیفونک رابطے کا بھی امکان، میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ 72 گھنٹے کے دوران اراکین اسمبلی اور وفاقی و صوبائی وزرا کے

ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی چند شخصیات دونوں ناراض دوستوں کے درمیان موجود ڈیڈلاک ختم کروانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔عید کے بعد وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان فون کال یا واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست رابطہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان موجود”کڑواہٹ” کی وجہ”شوگر” ہر گز نہیں ہے لیکن جو بھی اصل وجہ ہے وہ ابھی تک پوشیدہ ہے اور اسے مکمل ختم ہونے اور دونوں دوستوں کے درمیان اعتماد کی بحالی میں وقت لگے گا لیکن یہ بھی طے ہے کہ نئے تعلقات ماضی جیسے بے مثال اور گہرے نہیں ہوں گے ۔دوسر ی جانب آج صبح پیشی کے موقع پرجہانگیر ترین اور ان کے ہمراہ آنے والوں نے صحافیوں کے بار بار کے سوال کے باوجود سازش کرنے والوں کا نام نہ لیا ۔ عدالت میں پیشی کے بعد جب میڈیا نمائندوں جہانگیر ترین ، راجہ ریاض اور اسحاق خاکونی سے بار بار یہ سوال کیا کہ سازش کون کر رہا ہے آپ نام کیوں نہیں لیتے ُ؟۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ سازش کون کر رہا ہے لیکن پتہ چل جائے گا۔ جب صحافی یہی سوال اسحاق خاکونی سے پوچھ رہے تھے تو اسی دوران جہانگیر ترین نے ان کے کان میں سر گوشی کی اور کہا کہ ” نام نہیں بتانا ”۔اسحاق خاکونی نے کہا کہ پانچ سے چھ روز میں بتا دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…