کورونا کی تیسری لہر آئی ایم ایف نے پاکستان کے مزید قرضے موخر کرنے کا عندیہ دیدیا

14  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف کی نمایندہ ٹریسا دوبان نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں پاکستان کے مزید قرضے موخر کرنے پرغور ہوسکتا ہے۔ ٹیکس آمدن بڑھانے کیلیے کورونا ٹیکس لگانا یا نہ لگانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کورونا کے اخراجات کے لیے ویلتھ ٹیکس لگانا یا لگانا، پارلیمنٹ کا کام ہے۔ پاکستان ٹیکس

گزاروں کو بڑھا کر بھی آمدن بڑھا سکتا ہے۔ پاکستان میں ٹیکس کی اصلاحات چاہتے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنا ضروری ہیں۔ پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم ہونا ضروری ہے۔ پاکستان میں غریب طبقے کی مدد کرنا ضروری ہے۔ توانائی کے نقصانات کم کرنا پاکستان کے لیے ضروری ہیں۔ کورونا سے پہلے پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف چل پڑی تھی۔انہوں نے کہا ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد بھی ہو رہا تھا۔ پاکستان میں قرضے اور حکومتی گارنٹیز معیشت کے 92.8 فی صد تک پہنچ گئیں ہیں۔ غیریقینی عالمی حالات پاکستان کے لیے چیلنج ہیں۔ ا پاکستان کو پانچ بنیادوں پر مشتمل پیکج دیا گیا ہے، نمایندہ آئی ایم ایف نے کہا پہلی بنیاد معاشی نظم و ضبط ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی ۔ پاکستان کو ٹیکس کی چوری روکنا ہوگی۔ مانیٹری پالیسی میں ایکس چینج ریٹ میں استحکام دوسری بنیاد ہے۔ ا منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،

ٹریسا دوبان نے کہا پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ توانائی کی اصلاحات پاکستان کے لیے چوتھی بنیاد ہیں، پاکستان کو سرکلر ڈیٹ منجمنٹ کرنا ہوگی۔ پاکستان کو بجلی کے ریٹ بڑھانا ہوں گے، ٹریسا دوبان نے کہا پاکستان میں ادارہ جاتی اصلاحات پانچویں بنیاد ہے۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر کوئی ڈکٹیشن نہیں دی۔ انہوں نے کہا کورونا کی تیسری لہر میں پاکستان کو مزید فنڈنگ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…