سعودی ولی عہد کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو بھی خط لکھ دیا

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)بلیٹن ٹری سونامی منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی بڑی ترجیح بن گیا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو بھی خط لکھ دیا۔عمران خان نے کلائمیٹ چینج کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان بھی

موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاو کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو بھی کلیشیئر پگھنا، مون سون سمیت کئی طرح کے موسمی خطرات کا سامنا ہے،پاکستان گرین اکانومی پالیسی کے تحت کاربن کی کمی کے لئے متبادل۔توانائی کے منصوبے شروع کررہا ہے ۔ خط میں وزیراعظم نے کہاکہ بلین ٹری سونامی،نیشنل پارکس،کلین گرین ،ویسٹ مینجمنٹ کے پروگرام شروع کررکھے ہیں، پاکستان نے تعداد گرین جابز دیں، 10 لاکھ ایکٹر جنگلات کو محفوظ بنادیا۔ خط میں کہاگیاکہ کلائمیٹ چینج سے متعلق آپ کی کتاب پاکستان کے بلین ٹری منصوبے کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ نے کتاب میں جو نشاندہی کی، دنیا کو اسے سمجھنا چاہیے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کو تیار ہے، کرہ ارض کو موسمیاتی نقصانات سے بچانے کے لیے آپ کی کتاب بہترین کاوش ہے۔ خط میں کہاگیاکہ پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ نئی نسل کو کلین گرین، پرفضا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔بل گیٹس نے اپنی کتاب میں دنیا بھر میں موسمی خطرات، اور ان سے نمٹنے کی تجاویز شامل کیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ماحولیاتی اقدامات کو جدید ویڑن کے مطابق ڈھالنے کا ٹاسک ملک امین اسلم کو دیدیا ۔‎



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…