حکومت پاکستان کے لندن میں موجود 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد کر دیے گئے

8  مارچ‬‮  2021

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان کے لندن کے ایک بینک میں موجود 10 لاکھ  پاؤنڈ منجمد کر دیے گئے، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق لندن ہائیکورٹ نے تین ہفتے قبل براڈشیٹ کے حق میں پاکستانی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے بینک نے یہ رقم منجمد کر دی ہے، لندن ہائی کورٹ اور براڈ شیٹ کو بینک نے تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ منجمدکرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی ہے،

بینک میں منجمد کی گئی رقم کا فیصلہ جون کی سماعت میں ہوگا۔اس حوالے سے براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ نیب سے قانونی اخراجات کے حصول کے لیے ہائی کورٹ سے رابطہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت ردعمل نہ ملنے پر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔براڈ شیٹ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا بینک پر مقدمہ قانون کی حکمرانی سے انکار کے مترادف ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…