آصف زرداری، فواد چوہدری نااہلی کیسز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینٹ الیکشن سے قبل بڑا قدم اٹھا لیا

1  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف نااہلی درخواستیں سننے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیرمین سینیٹ سے رائے طلب کرلی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف زرداری اور فواد چوہدری نااہلی کیسز پر

سماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ جب متبادل فورم موجود ہیں تو عدالت اس معاملے میں مداخلت کیوں کرے ؟ پارلیمنٹ کا کام ہے کہ عدالتوں کو ایسے سیاسی نوعیت کے معاملات ملوث نہ کریں، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی اس معاملے میں رائے لے لیتے ہیں، ہم اسپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ سے پوچھتے ہیں ان کا طریقہ احتساب کیا ہے، اگر پارلیمنٹ خود منتخب نمائندوں کے احتساب کا نظام بنا لے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کوئی بھی درخواست لائے اور عدالت منتخب نمائندے کی تفتیش شروع کردے۔ہائیکورٹ نے منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف نااہلی درخواستیں سننے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیرمین سینیٹ سے رائے طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا پارلیمان میں ایسے کیسز حل کرنے کا کوئی فورم موجود نہیں؟، اگر فورم موجود نہیں تو کیا اس پر کوئی قائمہ کمیٹی بنائی جا سکتی ہے؟، منتخب نمائندوں کیخلاف ایسی درخواستیں سننا عدالتوں کا کتنا اختیار ہے؟ ایک وزیر خارجہ کو ہم نے نااہل قرار دیا بعد میں وہ سپریم کورٹ سے بحال ہو گئے، اس دوران ان کے حلقے کے عوام اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چھ اپریل تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…