پاک فوج کا بڑا آپریشن ، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر جنم واصل ہو گیا

  جمعہ‬‮ 26 فروری‬‮ 2021  |  14:49

راولپنڈی ( آن لائن )سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پچاس سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا کو ہلاک کر دیا پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا، ہلاک دہشت گرد نورستان عرف حسن بابا آئی ای ڈی بنانے کا ماہر اور

ماسٹر ٹرینر تھا، دہشت گرد نورستان 2007ئ￿ سے اب تک 50 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث رہا، دہشت گرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کاماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کمانڈر نورستان2007ئ￿ میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، کمانڈر نورستان مارشل آرٹس کا ماہر تھا، نورستان عرف حسن بابا نیشوال ، خسیرا، شکئی اور وانا میں سکیورٹی فورسز پر کئی حملے کئے، جس سے پچاس سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے

زیرو پوائنٹ

جوں کا توں

چاچا چنڈ میرے کالج کے زمانے کا ایک کردار تھا‘ وہ ڈپریشن اور غربت کا مارا ہواخود اذیتی کا شکار ایک مظلوم شخص تھا‘ وہ دوسروں کی ہر زیادتی‘ ہر ظلم اور ہر توہین کا بدلہ اپنے آپ سے لیتا تھا‘ لوگوں نے ”چاچا چنڈ“ کے نام سے اس کی چھیڑ بنا لی تھی‘ پنجابی زبان میں تھپڑ ....مزید پڑھئے‎