وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ رزاق دائود اور ڈاکٹر عشرت حسین کو اہم عہدوں سے ہٹا دیا گیا

19  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وزیراعظم نے مشیر تجارت رزاق دائود کو ایکنک کے ممبر

کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مشیرادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کو بھی ایکنک کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔حفیظ شیخ چیئرمین ،اسد عمر، خسرو بختیار،حماد اظہر، ہاشم جواں بخت،نثارکھوڑو،تیمورجھگڑا،طارق مگسی ممبرایکنک مقرر کردئے گئے ہیں، قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ایکنک کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر ،وزیراقتصادی امور خسروبختیار ارکان میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیرصنعت و پیداوار حماد اظہر ، وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت بھی ایکنک کے ارکان میں شامل ہیں۔ سندھ سے نثار احمد کھوڑو بھی ایکنک کے رکن ہونگے۔ وزیرخزانہ کے پی کے تیمور سلیم خان جھگڑا بھی ایکنک کے رکن ہونگے۔ وزیرمواصلات اینڈ ورکس بلوچستان نواب زادہ طارق مگسی ایکنک کے ارکان میں شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…