115 ارب روپے کا سکینڈل،اہم کرداروں میں وفاقی وزیر مراد سعید بھی شامل، وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا

17  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پوسٹ میں 115ارب روپے کے سکینڈل پر سیکرٹری مواصلات ظفر حسن اور ڈی جی پوسٹ اخلاق رانا کو طلب کرلیاہے اور دونوں کا موقف جاننے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس اس ہفتے کو ہوگا۔ڈی جی پوسٹ اخلاق رانا نے پاکستان پوسٹ اور حبیب نک کے

مابین 115ارب روپے کے معاہدے کی شدید مخالفت کی تھی جس کے نتیجے میں سیکرٹری مواصلات نے ان کا جینا دوبھر کردیا تھا اور آخر کار وہ اہم ادارہ چھوڑ کر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لمبی چھٹی پر چلے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سکینڈل کا نوٹس لیا ہے اور اس سکینڈل کے مرکزی کردار سیکرٹری مواصلات ظفر حسن اور معاہدے کی مخالفت کرنیوالے ڈی جی پوسٹ اخلاق رانا کو طلب کرکے دونوں کا موقف سننے کا فیصلہ کیا ہے۔اخلاق رانا پر الزام تھا کہ انہوں نے اس معاہدے کی اہم دستاویزات اپوزیشن کے اہم رہنما سابق سپیکرسردار ایازصادق کے حوالے کردی تھیں جنہوں ے اس اہم معاملہ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں لائے تھے اور اجلاس کے دوران سیکرٹری مواصلات ظفر حسن نے اقرار کیا تھا کہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے بطور سیکرٹری مواصلات حبیب بنک اور پاکستان پوسٹ کے مابین معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی تاہم معاہدے پر دستخط بعد میں کیے گئے تھے۔معاہدے کے مطابق حبیب بنک کو یہ کام سونپا گیا تھا کہ وہ ملک بھر میں تمام سرکاری پوسٹ آفس کو اپ گریڈ کرنے اور ان آفسز میں عوام کو فنانشنل سروسز فراہم کی جائیں گی اس معاہدے میں حکومت کے ملکی قوانین اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی تھی جس کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی ہدایت پی اے سی پہلے ہی دے چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…