براڈشیٹ کا دعویٰ درست ہوتا تو عدالت اسے ردنہ کرتی، حسین نوازبھی کھل کر بول پڑے

12  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت میں براڈ شیٹ مقدمہ ایک سازش تھی جوناکام ہوئی۔ روزنامہ جنگ میں سعید نیازی کی شائع خبر کے مطابق حسین نواز نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ برطانوی ہائی کورٹ کی

جانب سے ایون فیلڈ فلیٹ کی اٹیچمنٹ کی درخواست منظور نہ کئے جانے سے شریف فیملی کا یہ موقف درست ثابت ہوگیا ہے کہ انھوں نے کبھی کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا اور ان کے اثاثے صاف ستھرے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ نے لندن ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایون فیلڈ کے 4 اپارٹمنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں، کیونکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اس مقدمے میں، جس میں نواز شریف کو آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں سزا دی گئی ہے، یہی فیصلہ دیا تھا، جب یہ معاملہ عدالت میں پہنچا تو اس دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس سے ثابت ہوگیا کہ دعویٰ درست نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ اگر عدالت کو کوئی بھی غیر قانونی عنصر ملتا یا براڈ شیٹ کی درخواست کے مطابق فلیٹس اٹیچ کردیئے جاتے تو عمران خان اور ان کے ساتھی شور مچا دیتے کہ دیکھو عدالت نے فیصلہ دیدیا اور شریف فیملی پکڑی گئی لیکن اللہ تعالی بہت مہربان ہے اور اس نے لوگوں کی عزت اور احترام کی لاج رکھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…