(ن)لیگ کی معروف رکن اسمبلی کوروناوائرس سے جاں بحق

7  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی) مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کورونا سے جاں بحق ہوگئیں، نجی ٹی وی کے مطابق منیرہ یامین ستی کافی دنوں سے کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھیں۔دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے

باعث پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اس کے بعد زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 اموات ہوئیں جن میں سے 27 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 482 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 50 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 45 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 5 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 45 فیصد،اسلام آباد میں 30 فیصد،لاہور میں 37 فیصد اور بہاولپور میں 41 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر اسلام آباد میں 30 فیصد، ملتان میں 33 فیصد,کراچی میں 34 فیصد اور پشاور میں 54 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 509 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 699, پنجاب میں 15 ہزار 562, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 798, اسلام آباد میں 5 ہزار 167, بلوچستان میں 599,گلگت بلتستان میں 413, آزاد کشمیر میں 271 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 515 ہو چکی ہے۔ بلوچستان, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 315 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 49 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416, بلوچستان میں 18 ہزار 300, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874، اسلام آباد میں 38 ہزار 687,

خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، پنجاب میں 1 لاکھ 42 ہزار 835 اور سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 511 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 653 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران

16 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 203 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 702 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 434 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 186 اموات

، گلگت بلتستان میں 101 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 232 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 69 لاکھ 64 ہزار 337 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 626 ہسپتالوں میں 2 ہزار 771 مریض زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…