عمران خان کے 2021ءکے دو اہداف سامنے آگئے ایک’’یونیورسل ہیلتھ کوریج ‘‘کی فراہمی اور دوسرا ۔۔۔وزیر اعظم کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

1  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ 2021ترقی کا سال ہوگا ،ہماری صنعتیں چل پڑی ہیں سیمنٹ کی صنعت اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں نمو دیکھی گئی ہے،2021 میں کاروبار دوست پالیسی بنائیں گے اور جو دولت پیدا ہوگی اس سے ہم عوام کو غربت سے نکالنے پر خرچ کریں گے،خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں رواں سال کے آخر میں یونیورسل صحت

کوریج فراہم کردیں گے۔پاکستان میں متعارف ہونے والی گاڑیوں کی اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے سال نو 2021 کے دو اہداف ہیں جن میں ایک تو ‘‘یونیورسل ہیلتھ کوریج’’ ہے جو پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کیلئے ہوگا، ہر گھرانے کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، شہری کسی بھی ہسپتال میں جاکر ہیلتھ کارڈ دکھاکر اپنا علاج کراسکیں گے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے اور اس طرح کا پروگرام امیر ممالک میں بھی نہیں ہوتا۔عمران خان نے بتایا کہ دوسرا پروگرام ہے کہ ‘‘کوئی پاکستان میں بھوکا نہ سوئے’’، اس میں پوری قوم اور سارا ملک شامل ہوگا، آئی ٹی کا استعمال کرکے ان علاقوں کی نشاندہی کریں گے جہاں بھوک زیادہ ہے، فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر احساس پروگرام کے ذریعے یہ نیا پروگرام لانچ کروں گا تاکہ سال کے آخر تک پاکستان وہ ملک بن جائے کہ کوئی شہری بھوکا نہ سوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا پہلا سال معیشت کی بحالی میں لگا، دوسرے سال بدقسمتی سے کورونا کا سامنا ہوگیا جس میں حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی، ہم نے لوگوں کو بھوک سے بچایا اور پاکستان نے برصغیرمیں کووڈ میں سب سے زیادہ تیزی سے ریکور کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2021 ترقی کا سال ہے، پاکستان مثبت سمت میں جا رہا ہے، کاروبار دوست پالیسی بنا کر صنعتوں کو ترقی دیں گے، ہم ہر قسم کے

چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے اگلے حصے میں زراعت بھی شامل ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے چین کی مدد حاصل کریں گے، ملکی زرعی پیداوار میں اضافے کی کوشش کریں گے، ہماری کوشش ہے اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاری آئے، چین دنیا میں سب سے تیزی سے آگے بڑھنے والا ملک ہے، صنعتی طور پر مضبوط ہونے کیلئے اس سے

شراکت داری ضروری ہے، ہماری کوشش ہے عوام کو غربت سے نکالیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے انڈسٹریلائز ہونا اور ترقی کرنی ہے تو چین بہترین اتحادی ہے، چین نے کم مدت میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، اس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، اس کا ڈویلپمنٹ ماڈل ہمارے لیے سب سے زیادہ قابل عمل ہے۔بعدازاں عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سالِ نو (2021) کیلئے میرا عزم 2 منصوبوں کی تکمیل ہے۔ اول: تمام شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی جس کا

خیبر پختون خوا میں آغاز کیا جا چکا ہے اور پنجاب و گلگت بلتستان میں جلد ہوگا، ہمیں امید ہے کہ دیگر صوبے بھی یہ منصوبہ لاگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دوم احساس پروگرام کے تحت ہم قومی سطح پر ‘‘کوئی بھوکا نہ سوئے’’ کے عنوان سیاپنا سب سے عمدہ ہدف منصوبہ شروع کریں گے،سال کے اختتام تک یہ دونوں منصوبے ہمیں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنے کی ہماری منزل سے قریب کریں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…