منصوبے ترقی کا خاص ماڈل ایران نے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ کی حمایت کردی

16  جولائی  2020

تہران (آن لا ئن)ایران نے سی پیک کو علاقے کی ترقی اور تعاون کا شاہکار منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان چین بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدل دیگا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ( بی آر آئی) منصوبے خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔

یہ منصوبے علاقائی ترقی خصوصاً پاکستان، چین اور ایران کے لیے انتہائی فائدے مند ثابت ہوں گے،سی پیک اور بی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی حمایت کا غیر معمولی اقدام تہران حکومت کی خارجہ پالیسی میں تبدیل کا اہم اشارہ ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پیک اور بی آر آئی منصوبے خطے کی ترقی اور تعاون کے لیے انتہائی موزوں پلیٹ فارم ہیں، خصوصاً اسلامک ربپلک آف ایران، اسلامی رپبلک آف پاکستان اور پیپلز رپبلک آف چائنا، یہ منفرد ترقی کے منصوبے نہ صرف ہمارے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ علاقائی تعاون و ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لیے سود مند ہیں۔یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ روز چاہ بہار ویلے لائن منصوبے کو بھارت کے بغیر مکمل کرنے کا اعلان کیا ، بھارت اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ 4 سال پہلے طے پایا تھا اور منصوبے کے تحت افغان سرحد پر چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن تعمیر ہونی تھی لیکن بھارت کی جانب سے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے اور فنڈز کی فراہمی میں مسلسل تاخیر ہوتی رہی تاہم ایران یہ پراجیکٹ مارچ 2022 تک خود مکمل کرے گا۔اس اہم منصوبے سے بھارت کی علیحدگی کے بعد ایران نے پاک چین راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…