پاکستان سول ایوی ایشن امریکا کیلئے کسی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی امریکی سول ایوی ایشن نے پاکستانی سول ایوی ایشن کو تنزلی کے بعد کیٹگری 2 میں شامل کردیا

16  جولائی  2020

کراچی (این این آئی)امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کی ریٹنگ کم کر کے کیٹیگری ٹو کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد یورپ اور برطانیہ کے بعد امریکا میں بھی پاکستانی سول ایوی ایشن کسی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ تحفظ کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درجہ بندی کیٹیگری 1 سے گرا کر کیٹیگری 2 کردی گئی ہے۔اس میں مزید کہا گیاہے کہ امریکا میں پروازیں لانے کے لیے اس ملک کی ایوی ایشن اتھارٹی کی کیٹیگری ون ہونا ضروری ہے۔کیٹگری ٹو میں شامل ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن امریکا کیلئے کسی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی جبکہ امریکا اس اقدام سے پہلے ہی پاکستان انٹر نیشنل لائنز کی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرچکا ہے۔ایف اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سی اے اے کے سیفٹی معیار طے کردہ امور کے مطابق نہیں ہیں، پاکستانی سی اے اے سے منظور شدہ ایئر لائنز امریکا کیلئے کورٹ شیئرنگ نہیں کرسکتی۔ایف اے اے کوئی بھی ایئرلائن امریکا اور پاکستان کے درمیان شیڈول پروازیں آپریٹ نہیں کرسکے گی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…