ڈونلڈ ٹرمپ بھی روز ویلٹ ہوٹل خریدنے کے خواہشمند سٹیل ملز چلانے میں 3 پارٹیاں سنجیدہ

16  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک) پی آئی اے انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روزویلٹ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی عمارت100 سال پرانی ہے بحالی کیلئے بڑی رقم درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کااجلاس رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں پی آئی اےکی کارکردگی پرغور کیا گیا۔پی آئی اے کی ذیلی کمپنی پی آئی انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے ایم ڈی نے شرکاء کو بریفنگ دی اور کہا کہ نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل اور پیرس کےہوٹل کی کمپنی ہی مالک ہے، روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی عمارت بہت پرانی ہے، اس کی مرمت کاکافی خرچہ ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس ہوٹل نےگذشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کا نقصان کیا، گزشتہ 20 سال میں روزویلٹ نے 45 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا،روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی کیلئے بڑی رقم درکار ہے، پیرس کاہوٹل فائیو اسٹار ہے جبکہ روز ویلٹ تھری اسٹار ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ روز ویلٹ کواستعمال کے قابل بناکر زیادہ منافع کمایاجاسکتا ہے۔اس موقع پر وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ ہوٹل کی نجکاری پر فنانشل ایڈوائزر مشورہ دے گا، ہوٹل بیچنےکاارادہ نہیں، لیزیاکسی کوشریک کرنےکاارادہ ہے۔ کمیٹی کے رکن ن لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاکہ کہ کورونا کے زمانے نجکاری کرنے کا وقت مناسب نہیں ،مسلم لیگ ن نجکاری کیخلاف نہیں ہے تاہم کورونا کی وجہ سے دنیا کی معیشت سست روی کا شکار ہے امریکہ میں دفاتر خالی ہو چکے گھر سے آفس کا کام کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کو اونے پونے داموں نہیں فروخت کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…