’’را‘‘ سے تعلق کے الزام میں فائر بریگیڈ کا ملازم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار قبضے سے اسلحہ، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد ،تہلکہ خیز انکشافات

15  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں فائر بریگیڈ کے ملازم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کو ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ نے کراچی کے سوک سینٹر، لیاقت آباد اور خالد بن ولید روڈ سے گرفتار کیاہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان ظفر خان، سفیان اور جاوید میمن کے قبضے سے اسلحہ، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جن سے ملزمان کی کارروائیوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم ظفر خان را کی ایما پر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔گرفتار ملزم نے بھارت میں 14 ماہ تک دہشت گردی کی ٹریننگ لی، ملزم کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی۔حکام کے مطابق ملزم ظفر کراچی میں شہری حکومت کے محکمہ فائر بریگیڈ کا ملازم ہے جس کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے ملزم سے جڑے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کا بھی پردہ چاک کیا ہے۔را کے سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والی منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سفیان منی ایکسچینج کمپنی کا ڈائریکٹر اور جاوید میمن منیجر ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو یہی ملزمان رقوم فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان کے ساتھیوں کی تفصیلات ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…