واپس جائو یہاں نہ آئو زرتاج گل کیخلاف اپنے ہی حلقے میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نعرے بازی ، گاڑی پر شدید پتھرائو،حملہ کس نے کروایا؟وزیر مملکت نے نام لے دیا

11  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اپنے حلقے فورٹ منرو آمد پر ناخوشگوار واقعہ ۔ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں وزیر مملکت کے خلاف نعرے بازی ، واپس جائو یہاں نہ آئو کے نعرے لگائے گئے ۔ گاڑی پر لوگوں کا پتھرائو ۔ زرتاج گل نے الزام اویس لغاریپر دھر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناخوشگوار واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے حلقے فورٹ منرو میں ایک ہوٹل پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے ان کے خلاف نعرے لگانے

شروع کر دئیے ۔ عوام نے واپس جائو ، یہاں نہ آئو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے ۔ لیکن وزیر مملکت زرتاج گل ہوٹل میں لوگوں کے درمیان بیٹھی رہیں ۔ ناخوشگوار واقعہ کے وقت پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔ وزیر مملکت نے اپنے خلاف مہم جوئی کا سارا الزام لیگی رہنما اویس لغاری پر دھر دیا ۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں کچھ لوگوں کو عوام کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی کیونکہ میں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کرائی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…