شہباز شریف میری پارٹی کا بندہ ہے جیسا کہیں گے ویسا ہی کرینگے ، حکومتی اتحادی جماعت کےسربراہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

10  جولائی  2020

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف میری پارٹی کے بندے ہیں وہ جیسا کہیں گے ویسا ہی کرینگے ، آئندہ انتخابات سے قبل ایسا جھاڑو پھیریں گے کرپشن کا مکمل طورپر خاتمہ ہوجائیگا ، ایم ایل ون عمران خان کی حکومت میں بنے گی اور عمران خان پانچ سال پورے کرینگے ۔

ریلوے حادثات ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد ختم ہوجائینگے ، کورونا وائرس سے میں موت کے منہ کو ہاتھ لگا کے آیا ہوں ،چودہ وزارتیں کی ہیں مگر جو ملکی ہسپتالوں کی صورتحال ہے ایسی کبھی نہیں دیکھی ، جنرل افضل نے انجکشن اور پلازمے کا بندوست کیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جولائی اہم مہینہ ہے نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملے ہیں نیب تمام گندے سیاسی نمائندوں کو ختم کردے گی انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا فیصلہ پانامہ سے زیادہ بڑا فیصلہ ہے ایم ایل ون پاکستان کی سیاسی ، معاشی اور دفاعی لحاظ سے ریڑھ کی ہڈی کے برابر ہے ،سولہ سال قبل اس منصوبے کا اعلان ہوا تھا ریلوے حادثات ایم ایل ون کے بغیر ختم نہیں ہوسکتے ، اس ٹریک کو 1861سے ہاتھ نہیں لگایا گیا اور اس پر کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہوگی، ریلوے کا تمام نیا ڈھانچہ بننے جارہا ہے، اتنی نوکریاں آرہی ہیں کہ ریٹائرڈ ملازمین بھی دوبارہ آسکتے ہیں اورجلد بلٹ ٹرین بنے گی جو 160سے لیکر 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی ،مزدوروں کے بچوں کوبھی نوکریاں ملیں گی ،شیخ رشید نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے نوے فیصد مزدور پاکستان سے ہونگے ، انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائیگا۔

اس نالے کے دونوں طرف سڑک بنے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پور ے کرینگے اور اپوزیشن صرف ٹاک شوہی کرتی رہے گی ، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن سے قبل ایسا جھاڑو پھرے گا کہ تمام کرپٹ ٹولہ کا خاتمہ ہوجائیگا ٹی وی چینل ختم ہوجائینگے اور صرف انٹرٹیمنٹ شروع ہوجائیگی، چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد پاکستان بدلنے جارہا ہے، میں موت کے منہ کو ہاتھ لگا کر آیا ہوں چودہ وزارتیں میرے پاس رہی ہیں اتنی وزارتیں شاہد ہی کسی کے پاس ہوں مگر ہسپتالوں کی موجودہ حالت جو اب ہے پہلے کبھی نہیں دیکھی، میرے لئے کورونا انجکشن اور پلازمے کا بندوبست جنرل افضل نے کیا ۔ ریلوے کا حل صرف ایم ایل ون سے ہی ہوگی یہ نئی زندگی ہوگی، ایم ایل ون کے لئے پیسے چین نے دینے ہیں، ہم ڈیڑھ لاکھ نوکریاں دینے جارہے ہیں، پنڈی میں یونیورسٹیاں بنائی ہیں اور بدمعاشوں کو نکیل ڈالی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میری پارٹی کا بندہ ہے جیسا کہیں گے ویسا ہی کرینگے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…