لندن کی تینوں جائیدادیں ٹیکس گوشواروں میں ظاہر ،جائیداد سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں،جسٹس فائزکی اہلیہ نے تفصیلات ایف بی آر میں جمع کرادیں

9  جولائی  2020

اسلام آباد (آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں بیرون ملک جائیداد سے متعلق تفصیلات ایف بی آر میں جمع کرادیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی طرف سے ایف بی آر میں دی جانے والی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لندن کی تینوں جائیدادیں گزشتہ سال کے ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کردی تھیں۔

جن کی خرید کے لئے بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے بھیجی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی طرف سے ایف بی آر کو پیش کے ریکارڈ میں کراچی امریکن سکول میں نوکری کے دوران حاصل ہونے والی آمدن کا ریکارڈ ،کراچی کی فروخت کردہ املاک کی تفصیلات ، کراچی کلفٹن میں خریدی گئی پراپرٹی اور اس پر جمع کرایا گیا ٹیکس ریکارڈ،بیرون ملک رقم بھیجنے کے لئے استعمال ہونے ڈالر اور پاؤنڈ بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات،لندن کی جائیدادوں سے ملنے والے رینٹ کی تفصیلات اور والد کی جانب سے تحفہ میں ملنے والی زرعی زمین کی تفصیلات سمیت ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد کی زرعی زمین کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی طرف سے ایف بی آر کی جمع کرائے گئے جواب میں موقف اپنایا گیا ہے سٹنڈرڈ چارٹرڈ بنک کے اکاؤنٹ سے تقریبا سات لاکھ پاؤنڈ بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں،برطانیہ میں خریدی گئیں جائیداد سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں،مرکزی بنک کے پاس میرے تمام بنک ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…