جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ،زرداری ،فریال ودیگر ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا

7  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری ،فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم کی کارروائی موخرکردی،عدالت نے فریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

منگل کے روز احتساب عدالت میں جعلی بینک اکائونٹس اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی،سابق صدر آصف زرداری اورفرتال تالپور کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردِ جرم کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں تمام انتظامات مکمل تھے۔ آصف زرداری کے لئے ویڈیو لنک کا انتظام کراچی میں تھا جبکہ فریال تالپور کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔میگامنی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور طلبی کے باوجود حاضرنہ ہوئیں اورحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ احتساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ پلی بارگین کاکیا معاملہ ہے ،کنفرم کردیں آئندہ سماعت پر کارروائی آگے بڑھائی جاسکے ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ کیس میں شریک ایک ملزم کی جانب سے پلی بارگین کامعاملہ چل رہا ہے ،ملزم نے پلی بارگین میں زمین کے کاغذات دیئے ہیں جس کی تصدیق میں وقت لگے گا۔عدالت نے سابق صدر آصف زرداری فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم کی کارروائی موخرکردی اورفریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت24 جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ملزم کی پلی بارگین مکمل ہونے سے پہلے فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، اگر24 جولائی تک کارروائی مکمل ہو گئی تو ملزمان پر فردجرم عائد کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…