چیئرمین نیب کی حالیہ چینی اور گندم سکینڈل پر خاموشی ضمانت پر رہا ملزمان کیخلاف بڑے فیصلے کر لئے گئے

28  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(اے این این)قومی احتساب بیورو (نیب)نے عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حالیہ چینی اور گندم سکینڈل کے بارے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے۔جمعرات کو میگا کرپشن کیسز سے متعلق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی، فواد حسن فواد کے بارے اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔، اجلاس میں نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز،سلمان شہباز، حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف مقدمات جب کہ احد چیمہ، فوادحسن فواد، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، عمران الحق کے خلاف تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ کیپٹن صفدر، مہتاب عباسی، اکرم درانی اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں جعلی بینک اکاونٹس کیس میں آصف زرداری، غنی، انور مجید کے خلاف تحقیقات کے علاوہ گندم چینی اسکینڈل کی تحقیقات اور سندھ میں گندم چوری کی انکوائری کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب کی 56 کمپنیوں میں کرپشن اور ملزمان سے رقوم کی واپسی، 435 آف شور کمپنیوں میں سیف اللہ برادران، علیم خان اور دیگر کے خلاف تحقیقات، مضاربہ، مشارکہ، جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انکوائریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں آصف زرداری، عبدالغنی مجید، انور مجید اور دیگر کے خلاف تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں قوم کی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گندم اور شوگر اسکینڈل کی تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سندھ میں گندم کی چوری اور خردبرد کے مقدمات میں 10 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔نیب نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلانے اور احتساب عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کے لئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب دباؤ، دھمکی اور پراپیگنڈا کی پرواہ کئے بغیر قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا۔جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب نے منزل کا تعین کیا، مقصد ملک کو کرپشن فری بنانا ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…