“خواجہ آصف نے وزیر دفاع ہوتے ہوئے کون سے اہم راز دبئی کی کمپنی کو دئیے؟”بڑا دعویٰ سامنے آگیا

16  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے وزیر دفاع ہوتے ہوئے دبئی کی ایک کمپنی کو اہم راز دئیے۔یوٹیوب پر اپنی ویڈیو میں رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں خواجہ آصف کو پکڑنے کے حوالے سے کافی بحث ہوئی۔

کابینہ میں عمران خان نے کافی غصہ بھی کیا کہ خواجہ آصف کو فکس کیوں نہیں کیا جارہا جس پر بتایا گیا کہ ان کے خلاف دبئی کی حکومت ڈیٹا فراہم نہیں کر رہی اس لیے ان کے خلاف کیس نہیں بن پارہا۔رؤف کلاسرا کے مطابق کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ خواجہ آصف نے وزیر دفاع ہوتے ہوئے دبئی کی کمپنی کو راز دئیے۔ وزیر اعظم عمران خان نے یہ انکشاف ہونے پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے حکام کو کیس کا فالو اپ دیکھنے کو کہا اور ہدایت کی کہ دبئی حکام کے علم میں یہ معاملہ لایا جائے اور انہیں بتایا جائے کہ یہ کیس کتنا اہم ہے۔
سینئر صحافی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جس کو پسند نہیں کرتے اس کو نیب میں ڈال دیا جاتا ہے لیکن خواجہ آصف کو پکڑنے کی وزیر اعظم کی خواہش پوری نہیں ہوپارہی ، خواجہ آصف نے اہم پورٹ فولیو پر ہوتے ہوئے دبئی میں نوکری کی جس کی وجہ سے وہ اخلاقی طور پر ناکام ہوگئے ہیں، ان کے خلاف حکومت ثبوت اکٹھے کرنے میں لگی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی خواجہ آصف پر ایسے الزامات لگتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…