لاک ڈائون میں عید الفطر تک توسیع کرنے کی تیاریاں ،خفیہ اداروں اور چینی ماہرین کی تجاویز پر حکومت نے اہم فیصلے کر لئے

3  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال میں سنگینی برقرار رہنے کے باعث لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ ،میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چار روزمیں کیسز اور ہلاکتوں میں کئی گنا اضافہ ہونے پر عالمی ادارہ صحت نے لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کی تجویز دے دی ، خفیہ اداروں اور چینی ماہرین نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت کی تجویز دی ہے تاہم لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے حوالے سے وزیراعظم قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد فیصلہ کریں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے ہاتھ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بالخصوص ماہ رمضان المبارک کے تیسرے اور چوتھے یعنی آخری عشرے میں پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مکمل طور پر نرمی کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی سفارشات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے اور اس میں لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان سمیت 8 بڑے شہروں میں شاپنگ مالز اور بازاروں سمیت مارکیٹوں کو کھولنے کی مخصوس اوقات میں مشروط اجازت دیئے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔جس میں مارکیٹوں اور بازاروں کو زون کی سطح پر تقسیم کر کے مخصوص اوقات کے لیے کاروباری زندگی بحال کیے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سفارشات پر لاہور سمیت پنجاب میں مزید انڈسٹریز کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت کاروبار کرنے کی مشروط اجازت دی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے اور اگلے ایک سے دو روز میں وزیراعظم قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کی صورتحال میں سنگینی برقرار رہنے کے باعث لاک ڈاؤن میں 23مئی تک توسیع کی جارہی ہے۔ تاہم اس میں ایک ہی حکم کے تحت لاک ڈاؤن میں توسیع کی جاتی ہے یاکہ مرحلہ وار توسیع کی جاتی ہے اس کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 23 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 440 ہوگئی۔کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کے پی کے میں سب سے زیادہ 172 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

سندھ میں 122، پنجاب میں 120 مریض جاں ہوچکے ہیں،بلوچستان میں انیس، اسلام آباد میں چار اور گلگت میں تین مریض جاں بحق ہوئے ۔ کمانڈ اینڈ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 147 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے متاثرہ 4817 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے ۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 8716 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا،ملک بھر میں ابتک دو لاکھ تین ہزار پچیس کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں 717 اسپتالوں میں 4084 مریض زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…