فلو کی وبا امریکا میں پھوٹی ، ایڈز بھی سب سے پہلے امریکا میں منظرعام پر آیا مالی بحران پرکسی نے امریکا سے ذمے داری لینے یا ہرجانے کامطالبہ کیا؟ چین نے کرونا وائر س سے متعلق الزامات لگانےوالوں کے سامنے سوالات رکھ دئیے

21  اپریل‬‮  2020

بیجنگ (این این آئی)چین نے ایک بار پھر ان الزامات کی تردید کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں اس کا کوئی کردار ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکی رہنمائوں کی جانب سے چین پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ امریکا میں 2008ء کے مالی بحران نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا تو کیا کسی نے امریکا سے ذمے داری لینے یا ہرجانے کامطالبہ کیا؟ امریکا کا دشمن چین نہیں وائرس ہے۔

کسی کو الزام دینے سے وقت اور جانیں نہیں بچائی جاسکتیں۔ ایچ این ون فلو کی وبا امریکا میں پھوٹی جس نے ساری دنیا کو متاثر کیا، ایڈز بھی سب سے پہلے امریکا میں منظرعام پر آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ چین مجرم نہیں بلکہ خود اس وائرس کا شکار بنا ہے، یہ وائرس انسانیت کا دشمن ہے جو کبھی بھی کہیں بھی حملہ آور ہوسکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایچ این ون فلو کی وبا امریکا میں پھوٹی جس نے ساری دنیا کو متاثر کیا، ایڈز بھی سب سے پہلے امریکا میں منظرعام پر آیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا میں 2008ء کے مالی بحران نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا تو کیا کسی نے امریکا سے ذمے داری لینے یا ہرجانے کامطالبہ کیا؟چین نے واضح کیا کہ امریکا کا دشمن چین نہیں وائرس ہے، کسی کو الزام دینے سے وقت اور جانیں نہیں بچائی جاسکتیں۔چین نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امریکا حقائق، سائنس اور عالمی اتفاقِ رائے کا احترام کرے گا، بلا وجہ چین پر حملے اور الزامات بند کرکے اپنی توجہ ملک میں پھیلی وبا اور عالمی تعاون پر مرکوز کرے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…