پاکستان پہلی ترجیح ، ہر طرح سے مدد جاری رکھیں گے ،چین نےکورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بڑا اعلان کردیا

29  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ چین ہر طرح سے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے چینی سفیر کی سربراہی میں چینی ماہرین صحت کی ایک ٹیم نے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا تاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے چین کے تجربات کو شئیر کیا جا سکے۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجرجنرل عامر اکرام نے چائنیز ہیلتھ ٹیم کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور اس کے پھیلا ئو کو روکنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے چینی وفد کا کرونا وائرس کو کنٹرول کے لیے پاکستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے مشکلات کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا اور چین نے نہ صرف اپنے ملک میں وائرس کو بہت اچھے طریقے سے کنٹرول کیا بلکہ باقی ممالک کو بھی اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے مدد فراہم کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ قومی ادارہ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سربراہی میں کورونا کے لیے قومی رسپانس اور منیجمنٹ کی سرگرمیوں کو مربوط کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے ایک بار پھر دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ پاکستان کے دوست ہیں اور وہ مشکل وقت میں ہر صورتحال کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کے لیے دستیاب ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان چین کے لیے پہلے نمبر کی ترجیح ہے اور دونوں ممالک ہر موسم کے دوست ہیں۔ چین پاکستان کے لیے ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔قومی ادارہ صحت کی تکنیکی ٹیم نے چینی ماہرین سے ملاقات کی اور بیماری کو قابو کرنے کے حوالے سے ہیلتھ ٹیم کی ماہرانہ رائے بھی لی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…