سابق وفاقی وزیر اور2سابق اراکین پنجاب اسمبلی سمیت 13معروف سیاسی رہنما (ق)لیگ میں شامل ،بڑے عہدےدینے کا اعلان

4  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکسٹائل کے سابق وفاقی وزیراوردو سابق اراکین پنجاب اسمبلی سمیت 13سیاسی رہنما وں کاپاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کااعلان ۔نجی ٹی وی کے مطابق ق لیگ میں شامل ہونے والوں میں سابق وزیر مشتاق احمد چیمہ،اوکاڑہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی دیوان اخلاق، اوکاڑہ ہی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اصغر علی جیویکا پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

یادرہے کہ مشتاق احمد چیمہ دوہزار دو میں وفاقی وزیر بنے تھے۔ان کے علاوہ سابق ٹائون ناظم سجاد حیدر، سمندری سے ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی خالد محمود گل،صداقت خان لودھی، ضیا اللہ گجر، ریحان کسانہ، حاجی عبدالقادر ، عارف چیمہ، عامر وڑائچ، ٹکٹ ہولڈرز رائے قادر اور خالد پرویز گل بھی مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔شمولیت کا اعلان گورنرہاوس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران کیاگیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی اور کامل علی آغا بھی شریک تھے۔اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نئے شامل ہونے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں اہم عہدوں پر میدان میں اتارا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…