’’اگرنواز شریف بیمار ہیں تو میں بھی بیمار ہوں‘‘ چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے بڑی شرط رکھ دی

12  فروری‬‮  2020

لندن(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق ویز داخلہ چوہدری نثار نے ایک دوسرے سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق لندن کے دو ہفتے کے دورے پر موجود چوہدری نثار کی نوازشریف اور ان کے مشترکہ دوستوں نے ملاقات کی خواہش کی تاہم نواز شریف نے ملاقات سے صاف انکار کردیا اس سلسلے میں جب اسحاق ڈار اور شہباز شریف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ذرائع کے مطابق جب سے چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور نواز شریف پر کڑی تنقید کی تھی اس وقت سے ان کے سابق وزیراعظم سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کا چوہدری نثار کے بارے میں مؤقف واضح ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے کا مطلب ہے میں اپنے ان قریبی لوگوں کو دھوکا دوں جس طرح مجھے چوہدری نثار نے دیا۔ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ چوہدری نثار کی ملاقات میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ہوجائے تاہم وہ بھی اس طرح ممکن ہوسکے گی اگر نواز شریف اس پر راضی ہوں اور اگر چوہدری نثار کو دوبارہ پی ایم ایل (ن) میں لیا جاتا ہے تو پارٹی میں ایک بغاوت کی سی حالت پیدا ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی مکمل توجہ اس وقت اپنے علاج پر ہے اس لیے جب ان سے کہا گیا کہ وہ چوہدری نثار سے ملاقات کریں تو سابق وزیراعظم نے ملنے سے انکار کردیا۔دوسری جانب چوہدری نثار نے بھی لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات کے امکان کو خارج کردیا۔لندن میں صحافی کے نوازشریف کی تیمارداری کے لیے جانے سے متعلق سوال پر چوہدری نثار نے کہا کہ اس وقت تو میری تیمارداری کا مسئلہ ہے جب ہسپتال جاؤں گا تو امید کرتا ہوں کہ آپ میری بیمار پرسی کیلئے آئیں گے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں بنیادی طور پر میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے آیا ہوں، یہ قطعی طور پر غیر سیاسی دورہ ہے، اس وقت میرے تین میڈیکل اپائنمنٹ ہیں اور ان ہی پر فوکس کروں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…