شبرزیدی کی غیر معینہ مدت پر رخصتی،نئے چیئرمین ایف بی آر پر غور،ہاٹ فیورٹ نام سامنے آگیا

4  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی) شبر زیدی کی ناساز طبعیت کے باعث غیر معینہ مدت پر رخصتی کے بعد حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں اور ان کی عدم موجودگی کے باعث ادارے میں اہم نوعیت کے کام ٹھپ پڑے ہیں۔حکومت نے بحران پر قابو پانے کے لیے نئے چیئرمین ایف بی آر کی

تعیناتی پر غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں کئی نام شارٹ لسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین ایف بھی آر کے لیے ادارے کے علاوہ دیگر اعلی سرکاری افسران دوڑ میں شامل ہیں جبکہ نجی شعبہ کے چند چارٹرڈ اکائونٹس کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری احمد مجتبیٰ میمن دوبارہ ہاٹ فیورٹ ہیں، نئے چیئرمین تعیناتی وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…