ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالر جرمانہ،فیصلے پرعمل درآمد ہوا تو کیا تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں؟ پاکستان نے فیصلہ منسوخی کیلئے انتہائی اقدام اٹھا لیا ، امریکا میں کس سے رابطہ کر لیا ؟ جانئے

10  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن(آن لائن)پاکستان نے ریکوڈک کیس میں عائد 6 ارب ڈالر کے جرمانے کو روکنے کے لیے امریکی وفاقی عدالت سے رجوع کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کاپر کمپنی تیتھیان کاپر کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے گزشتہ سال بلوچستان میں ریکوڈک مائیننگ کیس جیتا تھا جس کے بعد پاکستان کو 6 ارب ڈالر کمپنی کو ادا کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔پاکستان نے وفاقی عدالت میں موقف اپنایا کہ

‘فیصلے پر عمل درآمد سے ان کی سیاسی و معاشی استحکام پر تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے’۔جمعہ کو عدالت میں جمع کرائے گئے ایک مختصر بیان میں ، پاکستان نے استدلال کیا کہ ‘تیتھیان کو قانونی چارہ جوئی کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ وہ متعدد طریقہ کار کی غلطیوں کی بنیاد پر ایوارڈ منسوخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپوٹس (آئی سی ایس آئی ڈی) کے ذریعہ جاری کیا جانے والا اب تک کا دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ ہے اور یہ پاکستان کی سالانہ مجموعی ملکی پیداوار کا 2 فیصد اور اس کے کل مائع غیر ملکی ذخائر کا 40 فیصد ہے۔آئی سی ایس آئی ڈی ایک بین الاقوامی ثالثی ادارہ ہے جو 1966 میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے مابین قانونی تنازعات کے حل اور مفاہمت کے لئے قائم کیا گیا تھا جسے واشنگٹن کے ورلڈ بینک گروپ سے فنڈز ملتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…