آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، (ن) لیگ نے حکومت کو بڑا سرپرائز دیدیا

2  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں مسلم لیگ (ن) نے حمایت کا فیصلہ کرلیا ۔

حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کی۔ حکومت کی نمائندگی پرویز خٹک، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز اوراعظم سواتی نے کی جبکہ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر رہنما ملاقات میں شریک ہوئے۔حکومتی وفدنے مسلم لیگ ن سے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت کی درخواست کی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے آرمی چیف کی مد ت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ترمیم کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ قیادت کی طرف سے پیغام میں ملنے کے بعد کیا گیا ۔بعدازاں پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پراپوزیشن سے رابطے جاری ہیں، ن لیگ کے بعد دیگر اپوزیشن سے بھی رابطے کریں گے، امید ہے شام تک مشاورت مکمل کرلیں گے جس کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل کل قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…