مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ نے ہندوستان کو تقسیم کر دیا،بھارت میں کس کام میں شدت آگئی ، تشویشناک صورتحال پر پاکستان کو دوٹوک اعلان

27  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ نے ہندوستان کو تقسیم کر دیا، 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی آگ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے۔شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابق خارجہ سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور علاقائی امن کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر صدر سیکورٹی کونسل کو لکھے خط کے مندر جات سے آگاہ کیا، دوران اجلاس اہم خارجہ پالیسی امور پر اس مشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 144 دن گزر چکے ہیں، بھارت نے کشمیر میں ذرائع مواصلات پر پابندی کے ذریعے حقائق تک رسائی سے محروم رکھا، سیکولر بھارت کے حامی ترمیمی شہریت کے امتیازی قانون اور این آر سی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، بھارت اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستانی مسلح افواج اور قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، پاکستان مقبوصہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کر رہا ہے۔ مشاورتی اجلاس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ ء￿ خیال کیا گیا. وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 144 دن گزر چکے ہیں. اور بھارت نے ذرائع مواصلات پر پابندی عائد کر کے ،دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اصل حقائق تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی مسلم کش،اور ہندوتوا سوچ نے پورے ہندوستان کو تقسیم کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…