آج وزیراعظم عمران خان نے پنڈ دادن خان میں میڈیا کو بھی مافیا ڈکلیئر کر دیا،مافیا موجود ہے تو حکومت اس کا محاسبہ کرے، کیا اب بلاول بھٹو کی باری ہے؟ ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے دفتر پر چھاپہ مارا، چھاپے کی کیا ضرورت تھی؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

26  دسمبر‬‮  2019

آج وزیراعظم عمران خان نے پنڈ دادن خان میں میڈیا کو بھی مافیا ڈکلیئر کر دیا،اس سے پہلے سیاست دان‘ بیورو کریٹس‘ صنعت کار‘ تاجر‘ مولانا فضل الرحمن اور مذہبی سیاسی جماعتیں مافیا ہوتی تھیں‘ اب میڈیا بھی ان میں شامل ہو چکا ہے‘

وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا ہر محکمے میں بیٹھا ہوا ہے، مافیا کو یہ خوف نہیں کہ پاکستان درست راستے پر جارہا ہے، بلکہ ان کو خوف ہے کہ یہ سارے جیلوں میں جائیں گے، اخباروں میں مافیا بیٹھا ہوا ہے۔کئی ایسے صحافی ہیں جو پرانے نظام سے فائدہ اٹھا رہے تھے، آج ان کی روزی بند ہے، وہ ہمارے خلاف لکھ رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان بھی آج میڈیا سے خوش نہیں تھیں، حکومت، حکومت ہوتی ہے،اس کا کام الزام لگانا نہیں ہوتا، فیصلہ کرنا ہوتا ہے، اگر اخبارات میں مافیا موجود ہے تو یہ اس مافیا کو سامنے لے آئے، یہ اس کا محاسبہ بھی کرلے، ہم میڈیا کے لوگ سب سے پہلے حکومت کا خیر مقدم کریں گے، الزام لگانے کا کیا فائدہ ہوگا، آج شیخ رشید نے بھی مسلسل تیسرے دن بلاول بھٹو پر تنقید کی،کیا واقعی اب بلاول بھٹو کی باری ہے؟ ایف آئی اے نے آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دفتر پر چھاپہ مارا، ریکارڈ قبضے میں لے لیا اور لوگوں سے تفتیش کی، چھاپے کی کیا ضرورت تھی اور رانا ثناء اللہ ضمانت کے بعد جیل سے رہا ہو گئے اور ہائی کورٹ نے ضمانت کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا؟

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…