رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظور ، قسمیں کھا نے والوں کا موقف چکنا چور ہو گیا،سابق وزیر کی رہائی پر خواجہ آصف نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

25  دسمبر‬‮  2019

سیالکوٹ ( آن لائن ) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور اختلا ف رائے کو کچلنے کے سوا کچھ نہیں کیا ، رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظور ہو گئی، قسمیں کھا نے والوں کا موقف چکنا چور ہو گیا ۔

بدھ کے روز سیا لکو ٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ جمہو ریت کی جدوجہد جا ری رکھیں گے، چاہتے ہیں تما م جما عتیں ملکر جمہو ریت کیلئے کا م کریں ،اس وقت ملک کو مسائل درپیش ہیں ہم ان سے نمٹنا جا نتے ہیں، ڈیڑھ سال سے عوام مشکلا ت میں ہیں، اشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہے ،ملک میں کو ئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ،غریب عوام بیچاری فاقوں پر مجبور ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ حکوت بری طرح نا کام ہو چکی ہے ،حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور ختلا ف رائے کو کچلنے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا جو بھی حکومت کے خلا ف بولتا ہے اس کو گرفتار کر لیتے ہیں، رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظوری ان کے منہ پر طما نچہ ہے، کہاں گئے جو کہتے تھے کہ ہما رے پا س ثبوت مو جو د ہیں ،قسمیں کھا نے والو ں کا موقف اب چکنا چور ہو گیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی دراخوست مسترد کرنا کس بات کا انتقام ہے ؟نیب اور نیا زی گٹھ جو ڑ نے اپو زیشن جما عتوں کو ٹارگٹ بنا یا ہو ا ہے، حکومت میں بیٹھے چور ان کو نظر نہیں آتے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…