عمران خان کوالالمپور مسئلے پر پیچھے کیوں ہٹے ؟ کتنے وفاقی وزیروںنے نوازشریف کو باہر بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کی؟کابینہ کے اہم رکن نے سب کچھ خود ہی بتا دیا

21  دسمبر‬‮  2019

لاہو(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوالالمپور مسئلے پر ملک کے مفاد کیلئے پیچھے ہٹے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو سے نواز شریف تک ملک کے تمام سیاست دان جی ایچ کیو اور مارشل لا کی پیداوار ہیں،مشرف کے خلاف پیرا 66جوڈیشل مارشل کے مترادف ہے غیر دانشمندان فیصلہ ہے۔

عدلیہ پاکستان اور فوج کا اہم ستون ہے یہ نہیں ٹکرائیں گے ،چیف جسٹس اہم کردار ادا کریں گے،آصف زرداری کی کرپشن میں بلاول بھی شامل ہیں اگربلاول پلی بارگین نہیں کریں گے تومریم نوازکی طرح کک آئوٹ ہوجائیں گے۔ ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر شیخ رشیدا حمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاکہ ملک کے تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 سے نکلے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو سے نواز شریف تک تمام سیاستدان مارشل لا کی پیداوار ہیں۔ تاریخ پڑھی جائے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو بھٹو کس نے بنایا، ان کی اہلیہ نصرت بھٹو نے کیا کچھ کیا۔ عمران خان کے آنے تک پاک فوج کافی بدل گئی ہے کیونکہ اب گیٹ نمبر 4 نہیں رہا۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک دن صحافیوں کو بھی جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 سے اندر لیکر جائوں گا۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا وہ محب وطن ہیں، سنگین غداری کیس کے تفصیلی فیصلے کا پیرا 66 غیر آئینی،غیر سنجیدہ اور غیر قانونی فیصلہ ہے، یہ مارشل لا کے مترادف ہے، عدلیہ پاکستان اور فوج کا اہم ستون ہے یہ نہیں ٹکرائیں گے، نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی آمد سے ملک آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ ادارے سمجھدار ہیں، انہیں آپس میں لڑایا نہیں جا سکتا۔

اپوزیشن کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن غداری کے مترادف ہے، بدقسمتی سے اس ملک میں جو آیا اس نے مال بنایا، خورشید شاہ کے126 اکاونٹس نکلے اور انہیں ضمانت مل گئی، پیپلزپارٹی سارے کیسز سندھ منتقل کرانا چاہتی ہے، آصف زرداری کی کرپشن میں بلاول بھی شامل ہیں، ڈیڑھ ارب روپے کی ٹرانزیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کے دستخط موجود ہیں بلاول بھٹو زرداری نے پلی بارگینگ نہ کی تو وہ بھی مریم نواز شریف کی طرح ملکی سیاست سے مائنس ہوجائیں گے۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کھلاڑی ہیں، شہباز شریف پرویز مشرف کے خلاف نہیں بولے اور وہ ہی نواز شریف کو لندن لے کر گئے، شہبازشریف کی اچھی خبر آنے والی ہے وہ انجوائے کررہے ہیں، شریف برادران لندن میں نئے سال کا آغاز کریں گے، شہباز شریف نیا ہیٹ اور کورٹ پہنیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سمیت کابینہ کے 16 ارکان نے ووٹ دیا کہ نواز شریف کو جانے دیں۔

عمران خان کو نواز شریف کے باہر جانیکا افسوس ہے اور رہے گاکہ نوازشریف باہر چلے گئے۔لیکن عمران خان سمیت کوئی سیاستدان اپنے اوپر کسی کی موت کا الزام نہیں لینا چاہتا۔ا نہوں نے کہاکہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ملک اور قوم کے لیے یو ٹرن لیتے ہیں،وزیراعظم کسی دبائو میں نہیں بلکہ ملکی مفاد میں کوالالپور سمٹ سے پیچھے ہٹے۔

مودی بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ چارنئی ٹرینیں چلانے جارہے لاہور رائے ونڈ گوجرانوالہ سو روپے کرایہ ہو گا ،چار ٹرینیں پرائیویٹ کرنے جا رہے ہیں جن میں سرسید رحمان بابا اور جناح چلائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون سی پیک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایم ایل ون کا ایسا اجرا ہو گا مرنے کے بعد بھی یاد کریں گے ،ایم ایل ون میں چین سے بڑی شخصیت پاکستان آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کسی بغیر ٹکٹ والے کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…