دس دن سے مفرور حسان نیاز ی کی ضمانت منظور کتنے لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم

20  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حسان نیازی نے اپنی عبوری ضمانت منظور کروالی، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پچھلے دس دن سے پی آئی سی میں توڑ پھوڑ کے بعد مفرور تھے

اور پولیس ان کے رہائش گاہ پر ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے لیکن وہ گرفتاری عمل میںنہ آسکی ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حسان نیازی نے اپنی عبوری ضمانت کروالی ہے جس کے عوض وہ عدالت میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائیں گے ۔ قبل ازیں سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی اپنے بیٹے کی حمایت میں آئے تھے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر کالم نگار حفیظ اللہ نیازی کہنا تھا کہ کوئی ایک ایسی ویڈیو دیکھائیں جس میں میرے بیٹے نے توڑ پھوڑ کی ہو یا پھر تشدد پر اکسایا ہو میں خود اپنے بیٹھے کو پولیس کے حوالے کر دونگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حسان نیازی نے کوئی قتل نہیں کیا، اسکا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ انکا کہناہے کہ وکلا کا پی آئی سی پر حملہ قابل مذمت ہے۔ قبل ازیں معروف کالم نگار حفیظ اللہ نیاز ی نےکہا تھا کہ حسان نیازی کو وزیراعظم کا بھانجا اور میرا بیٹا ہونے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ہسپتال پر وکلاء کے حملے کو کوئی درست قرار نہیں دے سکتا۔وکیلوںکو قطعی زیب نہیں دیتا کہ قانون ہاتھ میں لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ حسان کی کتنی انوالمنٹ ہے لیکن اسے سنگل آؤٹ کرنے کی دو وجوہات ہیں۔ایک وزیراعظم کا بھانجا ہونا اور دوسرے میرا بیٹا ہونا،وہ اکیلا تو نہیں تھا دو سو لوگ ہوں گے،ابھی جتنی بھی ویڈیوز آئی ہیں اس میں نظر نہیں آیا کہ تشدد میں اس کا کوئی کردار تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…