روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ،پاکستان کی 28 درجے بہتری بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ، وزیراعظم عمران خان نے جو کہا کر دکھایا ؟ پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

13  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا،روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے،

رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی۔ انہوںنے کہاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نے جولائی سے 6 دسمبر تک انیس اعشاریہ آٹھ فیصد (÷19.8) کا ریٹرن دیا جو گزشتہ 6سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…