رائو انوار پر امریکی پابندیاں ، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

12  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ افغان امن عمل پر پیشرفت کو خراب کرنے والوں پر نظر رکھنا ہو گی،لوک سبھا کی قانون سازی تمام انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے، پاکستان اس قانون سازی کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہیں،پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صوتحال اور غیر انسانی لاک ڈاون کو اجاگر کرتا رہے گا،راؤ انوار کا معاملہ عدالت میں ہے ،اس پر زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ دی گئی، سیکریٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کو یکسر مسترد کیا۔انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 132 دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور وادی میں 80 لاکھ لوگ محصور ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہیں،پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صوتحال اور غیر انسانی لاک ڈاون کو اجاگر کرتا رہے گا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی جانب سے شہریت کے متنازع بل کے حوالے سے کہا کہ لوک سبھا کی قانون سازی تمام انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے، پاکستان اس قانون سازی کو یکسر مسترد کرتا ہے۔افغانستان میں امن کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذکرات کے دوبارہ آغاز پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

لیکن افغان امن پر پیشرفت کو خراب کرنے والوں پر نظر رکھنا ہو گی۔نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی راؤ کا نام امریکا کی بلیک لسٹ میں ڈالے جانے سے متعلق سوال پر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا راؤ انوار کا معاملہ عدالت میں ہے لہذا اس پر زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاک روس باہمی تعاون کمیشن کے مزاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا،وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیاء کے بین الالوزراتی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے ترک صدر اور ترک وزیر خارجہ اے بھی ملاقاتیں کیں،انہون نے پاک ترک تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی اور انہیں آئندہ وسعت دینے پر غور کیا،انسانی حقوق کے عالمی دن وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ دی گئی،سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا،انہوں نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ۔ ترجمان نے بتایاکہ .پاک نیدرلینڈز مذاکرات کا ساتوان دور ہیگ مین منعقد ہوا۔

جہاں پر اور جس فورم پر بھی ضرورت ہو گی بھارت کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں بھی بھارتی وزیر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان کے دوہ بحرین پر جلد کرٹن ریزر جاری کریں گے،وزیر اعظم کا سعودی عرب کا دورہ طے ہو چکا ہے ،دونوںممالک میں اعلی سطح کے وفود کے تبادلے جاری ہیں،دونوں ممالک کے مابین تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سارک کانفرنس کے حوالے سے صرف ایک ملک نے مخالفت کی ہوئی ہے، اکثر ممالک جلد از جلد سارک کا اجلاس چاہتے ہیں ،ہم بھی سارک کے جلد اجلاس کے حامی ہیں ،ڈاکٹر ناکامورا ایک بڑی شخصیت تھیں اور ہم ان کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے افغان عوام کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…