فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے اسلام آباد آئے تھے، سب سے مشکل وقت نکل گیا،اب ہم کیا کرینگے؟عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

30  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا کا مفاد پاکستان نہیں بلکہ اپنا پیسہ بچانا ہے انہیں ڈر ہے اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی،ہم نے لاہور میں 60 ہزار کینال زمین مختص کی ہے جہاں ہم جنگلات اگائیں گے تاکہ ہوا صاف ہو تاہم اس کے اثرات آہستہ آہستہ مرتب ہوں گے، اسموگ سے پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور اس سے بزرگ اور بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، اسموگ جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے ماضی میں توجہ نہیں دی گئی،

جو بھی میڈیا مالکان اپنے کارکنان کو وقت پر تنخواہ نہیں دیتے ہیں اس کی تحقیقات کی جائیں اس وقت کرائسز نہیں ہیں،جب ملک اٹھنے لگا تو پہلے واردات کی، فضل الرحمٰن اسلام آباد فتح کرنے آرہا ہے، وہ ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے اسلام آباد آئے تھا۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر حکومتی اراکین کے ہمراہ  پریس کانفرنس  میں  انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور میں اسموگ کے بہت مسائل ہیں اور اسموگ اور ماحولیاتیی آلودگی کے خاتمے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا ہے۔موگ کا بچوں بوڑھوں اور سب بڑے متاثر ہورہے ہیں، مجھے شوکے خانم کے ڈاکٹرز نے آج سے دوسال قبل نومبر میں جب سموگ آئی تو بتایا تھا کہ اس سے لوگوں کی زندگیاں کم ہوجائیں گی، بچوں کے پھیپھڑے کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔ پی ایم ٹو گیس ہے یہ پتلے پتلے سے ذرے پھیپھڑوں اور انتڑیوں میں چلے جاتے ہیں۔ چاول کی فصل جلائی جاتی ہے تواس کیلئے ہم ان کے ساتھ ملکرمشینری لے کرآئیں گے، فصل کو جلانے کی بجائے فروخت سے فائدہ ہوگا، جو  بھٹے ہیں ان کے حوالے سے پالیسی بنائی ہے۔ ان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کی طرف لے کرآئیں گے،ل اہور میں 60 ہزار کنال زمین پر جنگلات اگائیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں ہرسال لوگوں کو بہتری ملے گی، تین سال بعد واضح فرق نظر آئے گا۔اسموگ جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہوا میں زیادہ آلودگی گاڑیاں کرتی ہیں اور اس کے لیے ہم نے کچھ فیصلے کیے ہیں،

ہم نے باہر سے  آنے  والے تیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ہم یورو 2 کے بجائے یورو 4 درآمد کریں گے جبکہ 2020 کے آخر تک یہ یورو 5 پر چلایا جائے گا۔بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں موجود آئل ریفائنریز کو وقت دیں گے کہ وہ 3 سال میں اپنے فیول کو صاف کریں، اگر وہ اس طرف نہیں جائیں گے تو پھر ہم انہیں بند کردیں گے۔ ہم نے الیکٹرک گاڑیوں کا فیصلہ کیا ہے اور کار کی صنعت سے متعلق بات چیت جاری ہے جبکہ ہم نے بسوں کو بھی ہائبرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور میں 60 ہزار کینال زمین مختص کی ہے جہاں ہم جنگلات اگائیں گے تاکہ ہوا صاف ہو تاہم اس کے اثرات آہستہ آہستہ مرتب ہوں گے کیونکہ گزشتہ 20 برس میں جو قدم اٹھانے چاہیے تھے کسی نہیں اٹھائے حالانکہ اس پر تجاویز بھی  آتی تھیں لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔دوران گفتگو ایک صحافی کی جانب سے میڈیا بحران پر سوال کیا گیا جس پر عمران خان نے کہا کہ  آج کل کے دن مشکل ہیں اور پاکستان اس سے نکل رہا ہے اور سب سے مشکل وقت نکل گیا ہے،

ہمارا روپیہ ٹھیک ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے، سرمایہ کاری آرہی ہے اور یہ آگے بڑھ رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی میڈیا مالکان اپنے کارکنان کو وقت پر تنخواہ نہیں دیتے ہیں اس کی تحقیقات کی جائیں کیونکہ اس وقت کوئی کرائسز نہیں ہے اور نہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ تنخواہ نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب ملک اٹھنے لگا تو پہلے واردات کی، فضل الرحمٰن اسلام آباد فتح کرنے آرہا ہے، وہ ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے اسلام آباد آئے تھا سب اس کے ساتھ اکٹھے ہوئے لیکن ان کو پتہ نہیں تھا کیوں اکٹھے ہورہے ہیں۔

مافیا کو ڈر لگا ہوا ہے کہ وہ 30 سال سے اس ملک میں حلوہ کھا رہے تھے لیکن اب ان کو یہ ڈر لگا ہوا ہے کہ اگر یہ کامیاب ہوگئے تو ہماری دکانیں بھی بند اور ہمارے پیسے بھی پکڑے جائیں گے، اس لیے پوری سازشیں ہیں، ملک خطرے میں ہے۔یہ سب وزیراعلیٰ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں،جس پرایک روپیہ خرچ نہیں ہورہا، ہم نے تین ہفتے ایکسرسائز کی اور بیوروکریسی اورپولیس میں تبدیلی کی ہے۔آج ہم نے بہترین لوگوں کو تعینات کیا ہے۔ اب آپ کو پہلی بار نظر آئے گا کہ پنجاب میں پہلی بار گورننس سسٹم نظر آئے گا۔پرانے اور نئے پنجاب میں کیا فرق ہے؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے ڈاکٹرزپرمشتمل میڈیکل بورڈ بنایا گیا، ڈاکٹرزنے رپورٹ دی کہ مریض کی حالت اتنی بری ہے کہ کسی بھی وقت دوسرے جہان میں جاسکتا ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہم نے ان کوباہر جانے دیا۔اب سب کچھ سامنے آجائے گا، عدالت نے کہا ہے کہ ہردوہفتے بعد رپورٹ دی جائے، وہ رپورٹ آئی توسب سامنے آجائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…