رول آف لاء سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا ،عمران خان کا دو ٹوک اعلان

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ رول آف لاء سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا ،ادارے پاکستان کو مضبوط رکھنے کیلئے ایک پیج پرہیں ، اداروں کی تعمیر نو اور مضبوطی کے بغیر کام نہیں چلے گا ۔

میڈیا قوم کی تعلیم و تربیت کا فرض اداکرے ،کرپشن، ریاست کے لیے دیمک ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قانونی ماہر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ای سی ایل کیس سمیت آئینی قانونی اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رول آف لاء سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ادارے پاکستان کو مضبوط رکھنے کے لئے ایک پیج پر ہیں،ملک میں انصاف کا بول بالا چاہتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اداروں کی تعمیر نو اور مضبوطی کے بغیر کام نہیں چلے گا،میڈیا قوم کی تعلیم و تربیت کا فرض ادا کرے۔وزیر اعظم نے کہاکہ احتساب ہمیشہ پہلی ترجیح رہے گی، قومی مفاہمی آرڈیننس (این آر او) مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ بابر اعوان نے کہاکہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ادارے مضبوط ہو رہے ہیں،وزیراعظم کی انتھک کوششوں اور اکنامک ریفارمز کے ذریعے مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔بابر اعوان نے کہاکہ اکنامک ریفارمز کے ثمرات بہت جلد غریب عوام تک پہنچیں گے،معیشت کی درستگی کے لئے بروقت اقدامات کو پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت ثابت کرے گا کٹھن فیصلے قوم کے مفاد میں تھے،انہوں نے کہاکہ حکومت کے احساس پروگرام کے تحت غریب عوام تک ریلیف پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…