بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ کا عمران خان سے دہائیوں پرانے تعلق کا انکشاف

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

چند ی گڑھ(این این آئی)بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنے دہائیوں پرانے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے کرتارپور صاحب گوردوارہ کی افتتاحی تقریب کے روز گوردوارہ جاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پانچ منٹ بس میں سفر کیا ۔

اس دوران دونوں نے کرکٹ پر تبادلہ خیال کیا اورامریندر سنگھ نے وہ وقت یاد کیا جب عمران خان کے چچا نے ان کے والد کی کپتانی میں 1934 سے 1935 تک پٹیالہ اور بھارت کے لیے کرکٹ کھیلی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیاکہ کرتار پور راہداری عمران خان، جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں، اور امریندر سنگھ کے مابین رابطے کا محور تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 5 منٹ کے بس کے سفر کے دوران عمران خان اور امریندر سنگھ کے درمیان کرکٹ کے دلچسپ موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والے ہر میچ میں دونوں ممالک کے عوام شدید جذباتی نظر آتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سفر کے دوران عمران خان اور امریندر سنگھ دونوں پر یہ انکشاف ہوا کہ ان دونوں کی فیملیز کے درمیان ایک خاص تعلق ہے، جبکہ وہ دونوں آپس میں پہلے کبھی نہیں ملے اور نہ ہی ایک دوسرے کو جانتے تھے۔پانچ منٹ کے مختصر سفر کے دوران امریندر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو ان کے کرکٹ کریئر کے دوران کھیلتے دیکھا ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے مزید بتایا کہ عمران خان کے چچا جہانگیر خان پٹیالہ میں محمد نثار، لالہ امر ناتھ، فاسٹ بولر امر سنگھ اور وزیر علی، عامر علی کے ہمراہ امریندر سنگھ کے والد مہاراجہ یدوندر سنگھ کی کپتانی میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

امریندر سنگھ کے والدو یدوندر سنگھ 1934 سے 1935 تک ریاست پٹیالہ کے حکمران بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کرتار پور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان آنے والے پہلے 550 سکھ یاتریوں میں شامل تھے۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کا 550 واں یوم پیدائش 12 نومبر کو منایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…