مریم نوازکو بالآخر رہا کردیا گیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور ہونے کے تیسرے روز مریم نواز کو رہا کر دیا گیا۔اس سے پہلے احتساب عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ایک ، ایک کروڑ روپے کے مچلکوں

زرضمانت 7کروڑ روپے اورپاسپورٹ جمع ہونے کی تصدیق کے بعدمسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی روبکار جاری کر دی،مریم نواز کے ایک ،ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے جمع کرائے۔مریم نواز شریف کے ایک ،ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کے لیے کیپٹن (ر) محمد صفدر ،سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر صبح سویرے ہی احتساب عدالت پہنچ گئے ۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے رخصت پر ہونے کے باعث ضمانتی مچلکے جج امجد نذیر کی عدالت میں جمع کرائے گئے۔احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کیالاہورہائیکورٹ کے حکم کے مطابق7کروڑ زر ضمانت اور پاسپورٹ جمع کرادیا گیا ہے جس پر آگاہ کیاگیا کہ یہ جمع ہو چکے ہیں ۔ عدالت نے لاہورہائیکورٹ سے تصدیق اورجمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد مریم نواز کی روبکار کر دی جسے مل کر کیپٹن (ر)صفدر اور وکلا ء لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچے اور رہائی کے لئے ضابطے کی کارروائی مکمل کی گئی ۔ واضح رہے کہ مریم نوازگزشتہ چندروز سے سروسز ہسپتال میں تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…