دوبارہ جیت کر دکھائیں،چاہیں تو ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگا کر انتخابات لڑ لیں،سیٹ چھوڑنے کو تیار ہوں،علی امین گنڈا پور کافضل الرحمن کو چیلنج

2  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کے حلقہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مولانا کے حلقے میں دوگنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا۔

جتنے افراد ساری پارٹیاں مل کر نہ لا سکیں اس سے زیادہ میرے جلسے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ جو شخص اپنی نشست ہار گیا وہ کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے؟ ۔علی امین نے مولانا کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ مولانا تیار ہوں میں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا کو چیلنج کرتا ہوں وہ دوبارہ انتخابات جیت کر دکھائیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا چاہیں تو ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگا کر انتخابات لڑ لیں۔انہوںنے کہاکہ اداروں پر تنقید بند کریں ہمت ہے تو چیلنج قبول کریں،مولانا کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ مولانا دھرنے کے ساتھ ساتھ میرے بھیجے ہوئے نوٹس کا بھی جواب دیں۔انہوں نے کہاکہ مولانا کی ہٹ دھرمی نے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا مولانا کے احتجاج پر بغلیں بجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے دن رات عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑا،مولانا کا مارچ کشمیری عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…