نہ کوئی ویزہ اور نہ ہی کوئی فیس ۔۔۔ وزیراعظم کے اعلان نے سکھ یاتریوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی

1  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اس کے لیے صرف درست شناخت ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کے لیے دس دن پہلے رجسٹریشن بھی نہیں کروانا پڑے گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن اور کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ یاتریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں چند روز قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ بھی جاری کیا گیا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو کریں گے جس میں بھارت سے بھی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018ء کو رکھا تھا، تقریباً ایک سال میں دربار صاحب سے پاک بھارت سرحد تک ساڑھے چار کلو میٹر لمبی سڑک اور دریائے راوی پر پلْ کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…