میرپور میں دوبارہ زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

12  اکتوبر‬‮  2019

میرپور(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

البتہ زلزلے کا مرکز اور زمینی گہرائی کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔ملک میں آنے والے حالیہ زلزلے کے متاثرین کو بھی ہرممکن امداد اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کے جوان بھی پیش پیش ہیں۔خیال رہے 24 ستمبر کو ملک کے بیشتر شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے سے آزاد کشمیر میں شدید تباہی پھیل گئی تھی، متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے۔وزیراسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر کے مطابق زلزلے سے سولہ سو انیس مکانات مکمل طور پر تباہ اورسات ہزار ایک سو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پانچ سو اسی مال مویشیوں کے باڑوں کو نقصان بھی ہوا۔بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلہ متاثرین کے لئے بھرپور امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل جاپانی سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش کی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…